• Home  
  • گریڈ 1 سے 16 کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کرنے کی تجویز
- پاکستان

گریڈ 1 سے 16 کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کرنے کی تجویز

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ٹرینرز کے الاؤنس میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گریڈ 1 سے 16 کے ٹرینرزکاالاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، […]

گریڈ 1 سے 16 کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کرنے کی تجویز

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ٹرینرز کے الاؤنس میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گریڈ 1 سے 16 کے ٹرینرزکاالاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی مضبوطی معیاری افرادی قوت اور بہترین انسانی وسائل پر منحصر ہے اور عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور خلوص دل سے خدمت پولیس کا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی ایک اعزاز ہونے کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے، کیونکہ صوبے کے عوام اور حکومت کی نظریں پولیس فورس پر مرکوز ہیں۔ ان کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کا صفایا سندھ پولیس کے بڑے چیلنجز ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے اعلان کیا کہ شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد اور پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں اداروں کی اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 9 ارب 45 کروڑ روپے جبکہ روزمرہ امور چلانے کے لیے سالانہ بجٹ کے علاوہ 249.99 ملین روپے اضافی درکار ہوں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ٹرینی اہلکاروں کے ماہانہ ڈائٹ چارجز 5 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کی منظوری محکمہ خزانہ میں زیر التوا ہے، جس پر جلد عملدرآمد کی امید ہے۔

انہوں نے ٹرینرز کے الاؤنس میں اضافے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 کے ٹرینرز کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے جبکہ گریڈ 17 سے 21 کے افسران کا ٹریننگ الاؤنس 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جانا چاہیے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ٹریننگ برانچ کے لیے انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نئی آسامیاں بھی پیدا کی جائیں، جبکہ رزاق آباد، سکرنڈ اور حیدرآباد کے مراکز کو پولیس ٹریننگ اسکول کا درجہ دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.