• Home  
  • دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافہ ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
- پاکستان

دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافہ ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

کراچی : دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا، جس کے بعد قیمت 340 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی قیمت 340 روپے فی […]

دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافہ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

کراچی : دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا، جس کے بعد قیمت 340 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی قیمت 340 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی درخواست کر دی۔

اس سلسلے میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر مبشر قدیر عباسی نے کمشنر کراچی کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا کہ ایندھن، بجلی، جانوروں کے چارے اور دیگر پیداواری اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہیں رہی۔

ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اور ڈیری فارمرز کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دودھ کی قیمتیں حقیقی پیداواری لاگت کے مطابق مقرر نہ کی گئیں تو ڈیری سیکٹر کو مزید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال یہ ڈیری فارمرز کی جانب سے قیمت بڑھانے کی درخواست ہے، نئی قیمت کا حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.