• Home  
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
- کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

(24 جولائی 2026): فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا کئی بڑے کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کئی نئے ریکارڈ بناتا اور فٹبال کی دنیا کو اگلے چار سال کے لیے نیا حکمران اسپین کی صورت دے کر کامیابی […]

فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

(24 جولائی 2026): فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا کئی بڑے کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کئی نئے ریکارڈ بناتا اور فٹبال کی دنیا کو اگلے چار سال کے لیے نیا حکمران اسپین کی صورت دے کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب اختتام کے بعد فیفا نے ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں جہاں کئی نئے ستارے جگمگائے تو وہیں کئی بڑے نام جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

فیفا کے مطابق اعلان کردہ یہ ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، اثر انگیزی اور پورے ٹورنامنٹ میں مستقل بہترین کھیل کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چیمپئن ٹیم اسپین اور ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم فرانس کے سب سے زیادہ تین تین کھلاڑی شامل ہیں۔ رنر اپ ارجنٹینا کے دو، انگلینڈ، ناروے اور کیپ ورڈی کے ایک ایک کھلاڑی نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان امباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

مڈ فیلڈ میں فاتح ٹیم اسپین کے کپتان اور گولڈن بال کے فاتح روڈری، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے شامل ہیں۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کے ساتھ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو جبکہ ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز کو منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیفا نے ورلڈکپ کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کی، نئی عالمی چیمپیئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئی جبکہ رنر اپ میسی کی ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.