• Home  
  • ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری
- کھیل

ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں ہوگا۔ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدا چیمپئنز کپ، لسٹ اے ون ڈے ٹورنامنٹ سے […]

ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں ہوگا۔

2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدا چیمپئنز کپ، لسٹ اے ون ڈے ٹورنامنٹ سے کی جائے گی جبکہ ڈپارٹمنٹل ون ڈے کپ بھی کھیلا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ نے 16 ریجنز کی 18 ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 20 کردی ہے۔

ریڈ بال سیزن میں قائد اعظم ٹرافی، گولڈ اور سلور جبکہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، گریڈ ٹو گولڈ اور گریڈ ٹو سلور شامل ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی کے تینوں ٹورنامنٹس 12 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

ڈومیسٹک سیزن میں جونیئر کرکٹرز کے لیے بھی خصوصی ایونٹس شامل کیے گئے ہیں جن میں انڈر نائنٹین کے تین روزہ ٹورنامنٹ، نیشنل انڈر نائنٹین کپ، نیشنل انڈر نائنٹن چیمپئن شپ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل انڈر 15 ون ڈے کپ اور انڈر 17 ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.