• Home  
  • امریکا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی، طبی عملہ اور اسلحہ منتقل کرنے لگا، وال اسٹریٹ جرنل
- دنیا

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی، طبی عملہ اور اسلحہ منتقل کرنے لگا، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن (23 جولائی 2026): امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی، طبی عملہ اور اسلحہ منتقل کر رہا ہے، کیوں کہ صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف فوجی […]

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی، طبی عملہ اور اسلحہ منتقل کرنے لگا، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن (23 جولائی 2026): امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی، طبی عملہ اور اسلحہ منتقل کر رہا ہے، کیوں کہ صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو مزید وسیع کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے امریکی اسپیشل فورسز اور لڑاکا طیاروں کو خطے میں تعینات کیا جا رہا ہے، امریکا اور برطانیہ میں موجود بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

دریں اثنا امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے خبر دی ہے کی دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد ایران کے خلاف پہلی بار امریکی فوج نے بی ون بمبار کا استعمال کیا ہے، بی ون بمبار نے پاسداران انقلاب کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ بی ون 2000 پاؤنڈ وزنی 24 بم یا درجنوں میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ کم بلندی پر آواز کی رفتار سے بھی تیز پرواز کر سکتا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.