• Home  
  • دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، متوقع سیلابی صورتحال
- پاکستان

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، متوقع سیلابی صورتحال

چنیوٹ (22 جولائی 2026): مون سون کی بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند […]

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، متوقع سیلابی صورتحال

چنیوٹ (22 جولائی 2026): مون سون کی بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی،
دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پربہاؤ1لاکھ4ہزار139کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے موضع ساہمل کا دورہ کرکے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ تیاریاں مکمل ہیں ہرممکن سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

علاوہ ازیں سیالکوٹ اور وزیر آباد میں بھی سیلابی خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی نے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.