• Home  
  • بی آئی ایس پی: 19 ارب سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف
- پاکستان

بی آئی ایس پی: 19 ارب سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف

اسلام آباد (22 جولائی 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں بی […]

بی-آئی-ایس-پی-19-ارب-سے-زائد-کی-رقم-کے-حوالے-سے-حیران-کن-انکشاف

اسلام آباد (22 جولائی 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں بی آئی ایس پی کے سال 2010 سے 2023 تک کے آڈٹ اعتراضات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم متعلقہ صوبے یا ضلع سے باہر منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ حکام کے مطابق ملتان کی ایک ہی فرنچائز سے 39 مختلف اضلاع کے افراد کو بی آئی ایس پی کے تحت رقم دی گئی، جبکہ قانون کے مطابق متعلقہ صوبے سے باہر رقم نکلوانا سخت منع ہے، 21 لوگ ایسے ہیں جن کی ڈیتھ (موت) ہو چکی ہے۔

کنوینر کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ کمیٹی نے 8 ماہ قبل یہ آڈٹ پیرا ایف آئی اے کو بھیجا تھا، لیکن کسی افسر نے اب تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا ان کی تفصیل دی جائے۔

پی اے سی نے بی آئی ایس پی کو تمام ریکارڈ کی فراہمی کیلیے 15 دن کی مہلت دے دی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.