لاہور (22 جولائی 2026): پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے صوبے میں درجنوں سرکاری ملازمتوں کیلیے درخواستیں طلب کر لیں۔
یہ سرکاری ملازمتیں بی ایس-11 سے بی ایس-18 کے عہداں کیلیے ہیں، جن میں انٹرمیڈیٹ سے لے کر پوسٹ گریجویٹ اور پیشہ ورانہ ڈگری ہولڈرز تک کے امیدواروں کیلیے مواقع موجود ہیں۔ اہل امیدوار 5 اگست 2026 سے پہلے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
ملازمتوں کی تفصیلات:

اہم ہدایات:
- آن لائن درخواست دینے سے پہلے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ www.ppsc.gop.pk پر درخواست فیس، تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو سے متعلق اہم ہدایات لازمی چیک کریں
- ٹیسٹ کا شیڈول اور سلیبس صرف پی پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا، اس لیے امیدوار ٹیسٹ شیڈول، سلیبس اور دیگر معلومات کیلیے باقاعدگی سے ویب سائٹ کا وزٹ کریں
- وفاقی حکومت، نیم سرکاری اور وفاقی حکومت کے خودمختار اداروں اور مقامی اداروں کے ملازمین اپنی ملازمت کے دورانیے پر عمری رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے
- اگر کوئی امیدوار یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کی تعلیمی قابلیت مطلوبہ قابلیت کے مساوی ہے، تو اسے انٹرویو کے وقت یا کمیشن کے مانگنے پر ایچ ای سی یا متعلقہ شعبے کی کوالیفکیشن ایکویولینس ڈیٹرمینیشن کمیٹی کا جاری کردہ ایکویولینس سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، جسے کمیشن حتمی تسلیم کرے گا
- اگر امیدوار مقررہ وقت پر سرٹیفکیٹ پیش کرنے میں ناکام رہا تو اس کی نامزدگی/درخواست منسوخ کر دی جائے گی
- نجی ادارے/فرم کے تجربے کا دعویٰ کرنے کی صورت میں امیدوار کو انٹرویو کے وقت یہ ثبوت فراہم کرنا ہوگا کہ وہ ادارہ SECP، رجسٹرار آف فرمز یا کسی دیگر ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ تھا، بصورت دیگر درخواست رد کر دی جائے گی
- سرکاری ملازمین مخصوص پوسٹ کیلیے درخواست دیتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے اپنے متعلقہ شعبے سے NOC/DPC حاصل کر لیا ہے یا درخواست دے دی ہے اور انٹرویو کے وقت اسے پیش کریں گے
- امیدوار اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے آخری تاریخ سے پہلے PEC/PNC/PMDC/PMC/PVMC یا دیگر متعلقہ ریگولیٹری باڈی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل/درخواست کر لیا ہے اور انٹرویو میں اسے پیش کریں گے
- امیدوار انٹرویو کے وقت اپنی تمام ڈگریوں کے حاصل کردہ نمبر/کل نمبر یا فیصد کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے جو کہ بااختیار اتھارٹی سے جاری شدہ ہو، CGPA قابل قبول نہیں ہے
- پی پی ایس سی کی ویب سائٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے ذرائع سے شیئر کی گئی معلومات مستند نہیں ہیں، لہٰذا امیدوار ایسی کسی معلومات پر بھروسہ نہ کریں
- شارٹ ہینڈ ٹیسٹ، ٹائپنگ اور پرو فیشنسی ٹیسٹ صرف لاہور میں منعقد ہوں گے
- متعلقہ شعبے کی طرف سے اسامیوں کی تعداد میں تبدیلی کی صورت میں نئی درخواستیں نہیں مانگی جائیں گی

