• Home  
  • ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا
- پاکستان

ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(21 جولائی 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھرتیوں کے لیے لیے گئے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ جسٹس اعظم خان نے شہری یاسر عرفات کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے کونسل افراسیاب احمد […]

ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(21 جولائی 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھرتیوں کے لیے لیے گئے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے شہری یاسر عرفات کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے کونسل افراسیاب احمد رانا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بھرتیوں کے لیے نصاب سے ہٹ کر ٹیسٹ لیا، جس سے امیدواروں کا شدید نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس بے ضابطگی پر ایف آئی اے کو بھی ایک تحریری درخواست ارسال کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد کیس کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو امتحانی نتائج کے اعلان سے روک دیا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.