• Home  
  • موسلادھار بارش کی پیشگوئی: کمشنر کا تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم
- پاکستان

موسلادھار بارش کی پیشگوئی: کمشنر کا تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور : موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر کمشنر نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں تیز اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے بعد کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ کمشنر نے واسا، […]

موسلادھار بارش کی پیشگوئی: کمشنر کا تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور : موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر کمشنر نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں تیز اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے بعد کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

کمشنر نے واسا، ایل ڈی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور ٹریفک پولیس سمیت تمام انتظامی محکموں کو الرٹ رہنے اور فیلڈ میں متحرک ہونے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے واضح کیا ہے کہ بارش کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے خصوصی احکامات دیے ہیں کہ:

بارش کے دوران شہر کی تمام مرکزی اور ذیلی سڑکوں کو فوری کلیئر رکھا جائے تاکہ پانی جمع نہ ہو سکے اور ٹریفک پولیس سڑکوں پر موجود رہے تاکہ بارش کے باعث ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کے فوری نکاس کے لیے تمام ڈی واٹرنگ پمپس اور بھاری مشینری کو پہلے سے ہی شہر کے تمام نشیبی علاقوں اور ہاٹ اسپاٹس کے قریب پہنچا دیا جائے تاکہ جیسے ہی بارش ہو، آپریشن فوری شروع کیا جا سکے۔

کمشنر لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب کے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی علاقے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہ کر سڑکوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنائیں گی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.