• Home  
  • فیفاورلڈ کپ 2026 چیمپئن اسپین کی آفیشل تصویر جاری، ٹرمپ غائب
- کھیل

فیفاورلڈ کپ 2026 چیمپئن اسپین کی آفیشل تصویر جاری، ٹرمپ غائب

(21 جولائی 2026): فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن ٹیم اسپین کی آفیشل تصویر جاری کر دی جس میں امریکی صدر ٹرمپ موجود نہیں۔ اسپین نے امریکا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا […]

فیفاورلڈ کپ 2026 چیمپئن اسپین کی آفیشل تصویر جاری، ٹرمپ غائب

(21 جولائی 2026): فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن ٹیم اسپین کی آفیشل تصویر جاری کر دی جس میں امریکی صدر ٹرمپ موجود نہیں۔

اسپین نے امریکا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکی صدر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز دیے۔

فیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے آفیشل فیفا ورلڈ کپ کے اکاؤنٹ سے “Champions” کے عنوان سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں ہسپانوی ٹیم کے کھلاڑی نیو جرسی اسٹیٹ کے میٹ لائف سٹیڈیم میں پوڈیم پر ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں صدر ٹرمپ نظر نہیں آ رہے ہیں۔ جب کہ تقریب کے دوران جب اسپین کی ٹیم یادگاری تصویر کے لیے جمع ہوئی تو ٹرمپ بھی ابتدا میں کھلاڑیوں کے ساتھ پوڈیم پر موجود رہے تھے۔

ٹرمپ کے بغیر اس تصویر کے اجرا نے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کو جنم دیا ہے۔
اکثریت یہ قیاس آرائی کر ہی ہے کہ تصویر کو ایڈٹ یا کراپ کر کے ٹرمپ کو نکال دیا گیا ہے۔

بعد ازاں اسپینش فٹبال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر “Dreams come true” (خواب حقیقت بن جاتے ہیں) کے کیپشن کے ساتھ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی آفیشل تصویر شیئر کی لیکن مداحوں نے فوراً نشاندہی کی کہ اس تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کہیں نظر نہیں آ رہے۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.