اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی بڑی شاہراہوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ، جس میں شہریوں کے لئے متبادل راستوں کا پلان بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمد اور روانگی کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ شہر کی مختلف اہم ترین شاہراہوں بشمول ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، جناح الیون، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں عارضی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
مختلف اوقات میں یہ راستہ عارضی طور پر بند ہو سکتا ہے، اس لئے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل کے طور پر ایران الیون، مارگلہ روڈ اور جناح الیون کا استعمال کریں۔
فیصل الیون اور ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشن کی صورت میں شہری جناح الیون اور نائنتھ (9th) الیون کا انتخاب کریں۔
کورنگ سے سفر کرنے والے یا ان شاہراہوں کی بندش کی صورت میں موٹرسٹ اوڈ ایئرپورٹ روڈ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ اور نائنتھ الیون کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح الیون سے نائنتھ الیون استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائیورشنز کے باعث ان متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ لہذا، تمام شہری پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے روزمرہ کے سفر کا آغاز مقررہ وقت سے 20 سے 25 منٹ پہلے کریں تاکہ وہ وقت پر اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

