• Home  
  • 22 جولائی کو تعطیل کا اعلان، تمام دفاتر بند رہیں گے
- پاکستان

22 جولائی کو تعطیل کا اعلان، تمام دفاتر بند رہیں گے

ملتان: پنجاب کے ضلع میں 22 جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر ضلع ملتان میں 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب […]

ملتان: پنجاب کے ضلع میں 22 جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر ضلع ملتان میں 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 22 جولائی کو ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، ضلعی سطح کے سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ تعطیل کا مقصد شہریوں اور زائرین کو سالانہ عرس کی مذہبی تقریبات اور اجتماعات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئندہ قومی تعطیل 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر ہوگی۔ اس سال ملک اپنا 80واں یومِ آزادی منائے گا۔

جس کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر کی مساجد میں وطن کی سلامتی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.