• Home  
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل : اسپین ارجنٹینا کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بن گیا
- کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل : اسپین ارجنٹینا کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بن گیا

نیویارک (20 جولائی 2026): نیو جرسی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 فٹ بال کے فائنل میچ میں سنسی  خیز مقابلے بعد اسپین نے ارجنٹینا کو ایک گول سے ہرا کر16 سال بعد فیفا ورلڈ کپ جیت لیا۔ مقررہ وقت میں کوئی گول نہ ہوسکا دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا اور سابق عالمی فاتح اسپین کے درمیان […]

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل : اسپین ارجنٹینا کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بن گیا

نیویارک (20 جولائی 2026): نیو جرسی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 فٹ بال کے فائنل میچ میں سنسی  خیز مقابلے بعد اسپین نے ارجنٹینا کو ایک گول سے ہرا کر16 سال بعد فیفا ورلڈ کپ جیت لیا۔

مقررہ وقت میں کوئی گول نہ ہوسکا

دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا اور سابق عالمی فاتح اسپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، میچ کے پہلے ہاف کی طرح دوسرے ہاف کے اختتام پر بھی کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی۔

فائنل میچ کے مقررہ وقت 180 منٹ میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی،  اس سے پہلے دیے گئے اضافی چار منٹ کے کھیل میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تھا، مقابلے کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا تھا، اسپین کے فیرن ٹوریس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں پہلا اور کھیل کا واحد گول کیا۔

 

لگا تار چھٹا ورلڈ کپ کا فائنل بھی ایکسٹرا ٹائم میں کھیلا گیا، فائنل میں ہسپانوی ٹیم نے ارجنٹینا کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا، اسپین کی ٹیم نے گول کرنے کے لیے مخالف گول پوسٹ پر 15شاٹس لگائے، کیپر نے 9 یقینی گول بچالیے۔

 

قبل ازیں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب کے بعد مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہوا، ارجنٹینا چوتھی بار اور اسپین کی ٹیم دوسری بار چیمپئن بننے کیلیے مقابلہ کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر انفینٹیو بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

فیفاورلڈ کپ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو خصوصی انگوٹھیاں دی جائیں گی، چیمپئن شپ رنگز امریکا میں کھیلوں کی مشہور روایت ہے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی، گولڈ میڈل، 14ارب پاکستانی روپے ملیں گے، رنر اپ ٹیم کو9ارب سے نزیادہ رقم، چاندی کے میڈل ملیں گے۔

دنیا بھر سے معروف شخصیات کی آمد 

اس کے علاوہ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے معروف شخصیات نیو جرسی اسٹیڈیم پہنچیں جن میں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکو وچ، برازیل کے لیجنڈ فٹبالر رونالڈینو اور آئیوری کوسٹ کے سابق اسٹرائیکر ڈڈیئر ڈروگبا بھی شامل تھے۔

دنیا کے مختلف شہروں میں فٹبال کے شائقین نے مختلف مقامات پر جمع ہوکر اور بڑی بڑی اسکرینوں پر فٹبال کا فائنل میچ دیکھا۔

تاریخ میں پہلی بار ہاف ٹائم میوزیکل شو

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار پہلے ہاف ٹائم میں زبردست میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی کوریا کےمعروف بینڈ’’بی ٹی ایس‘‘نے لائیو پرفارمنس پیش کی۔

کینیڈا کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی بھی پرفارمنس اور ورلڈ کپ ٹائٹل سانگ گانے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا نے بھی اسٹیج پرانٹری دی، شکیرا کے ساتھ برنا بوائے نے بھی فیفا ورلڈکپ ٹائٹل سونگ گایا۔

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کا عالمی ریکارڈ 

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 5 بار (1958، 1962، 1970، 1994، اور 2002) ٹرافی جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

فٹ بال کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیموں کی درجہ بندی میں برازیل کے بعد جرمنی اور اٹلی کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے 4،4 بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ یوراگوئے اور فرانس کے حصے میں 2،2 بار ٹرافی آئی، انگلینڈ 1966، اسپین نے2010 میں عالمی فٹ بال ٹائٹل جیتا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.