• Home  
  • میکسیکو ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
- دنیا

میکسیکو ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

میکسیکو کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق پورٹو مادیرو کے قریب شدید زلزلے نے ساحلی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں […]

میکسیکو ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

میکسیکو کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق پورٹو مادیرو کے قریب شدید زلزلے نے ساحلی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں لگ گئے۔

زلزلے کے آفٹرشاکس آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ ملک کی نیشنل سیسمولوجیکل سروس نے علاقے میں کئی چھوٹے زلزلوں کی اطلاع دی ہے، جن کی ابتدائی شدت 5.2، 4.5 اور 6.1 تھی۔

زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خطے کے لیے سونامی کا خطرہ جاری کیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ایل سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.