• Home  
  • 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے باخبر رہیں، کے الیکٹرک کی وضاحت
- پاکستان

200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے باخبر رہیں، کے الیکٹرک کی وضاحت

کراچی (17 جولائی 2026): کے الیکٹرک انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر پروٹیکٹڈ کیٹیگری صارف کی سہولت ختم ہونے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ اس حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صارف کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سہولت 200 یونٹس سے زائد استعمال پر بھی […]

200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے باخبر رہیں، کے الیکٹرک کی وضاحت

کراچی (17 جولائی 2026): کے الیکٹرک انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر پروٹیکٹڈ کیٹیگری صارف کی سہولت ختم ہونے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

اس حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صارف کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سہولت 200 یونٹس سے زائد استعمال پر بھی فوری طور پر مستقل طور پر ختم نہیں ہوتی۔

نان ٹی او یو صارفین مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرکے دوبارہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری حاصل کرسکتے ہیں یہ سہولت ہمیشہ کیلیے ختم نہیں کی جاتی۔

K ELECTRIC

ترجمان کے الیکٹرک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے متعلق بعض دعوے درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نوٹس تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی پروٹیکٹڈ صارف ایک ماہ کے دوران 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرلے گا تو وہ ازخود مستقل طور پر پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے خارج ہوجائے گا۔

200 units

تاہم کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کسی بھی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں بلکہ اس کی تصدیق ادارے کے مستند اور سرکاری رائع سے ضرور کریں کیونکہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.