امریکا (16 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم اس کا نتیجے کی پانچ سال قبل ہی پیشگوئی کر دی گئی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آخری اور سب سے بڑا مقابلہ فائنل میچ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور 2010 کی چیمپئن اسپین کے درمیان ہوگا۔ فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تو ایک روز قبل ہوا، لیکن اس کی پیشگوئی اور نتیجہ پانچ سال قبل بتا دیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پانچ سال قبل کی گئی ایک ٹویٹ تیزی سے دوبارہ وائرل ہو رہی ہے اور اس کی وجہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چیمپئن کی پیشگوئی ہے۔
جولائی 2021 میں ایکس پر کئی گئی ایک ٹویٹ میں صارف نے نہ صرف فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صارف نے نہ صرف اس میں ارجنٹینا کو فاتح قرار دیا تھا بلکہ یہ تک پیشگوئی کی تھی کہ اسپین کو کتنے گول سے شکست ہوگی۔
پیشگوئی کے مطابق فائنل میں ارجنٹینا اسپین کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے چوتھی بار عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجائے گا۔
اس ٹویٹ کو ایک اسپورٹس ویب سائٹ نے ری ٹویٹ کیا، جس کے بعد یہ دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Could it happen…?
pic.twitter.com/1NuxOj8FST
— ESPN FC (@ESPNFC) July 14, 2026
اس پیشگوئی کا نصف حصہ درست ثابت ہو چکا ہے کیونکہ ارجنٹینا اور اسپین ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
اب کیا واقعی ارجنٹینا ٹرافی جیتے گا اور اسپین کو 2-3 سے شکست ہوگی؟ یہ جاننے کے لیے تین دن انتظار کرنا پڑے گا۔

