• Home  
  • ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں بڑی پیش رفت، واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پاکستان

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں بڑی پیش رفت، واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(16 جولائی 2026): سٹی کورٹ میں زیرِ سماعت ڈاکٹر آکاش کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کیس کی تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دی ہے،  جس میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کیس میں […]

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں بڑی پیش رفت، واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(16 جولائی 2026): سٹی کورٹ میں زیرِ سماعت ڈاکٹر آکاش کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے کیس کی تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دی ہے،  جس میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کیس میں ایک لڑکی سمیت تین ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے جبکہ گرفتار تینوں ملزمان نے ڈاکٹر آکاش کو لوٹنے اور قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سریش، رام چند اور انیل کو ابتدائی طور پر اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے مفرور ساتھیوں کے ہمراہ کلفٹن تین تلوار کے قریب واقع ایک بینک سے رقم نکلوا کر باہر آنے والے شخص (ڈاکٹر آکاش) سے رقم چھینی۔

ملزمان نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ جب وہ رقم چھین رہے تھے تو وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں انہوں نے بھی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی فائرنگ سے ایک شخص (ڈاکٹر آکاش) جاں بحق ہو گیا ہے۔ اس اعترافِ جرم کے بعد پولیس نے ملزمان کو باقاعدہ طور پر ڈاکٹر آکاش کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا۔

رپورٹ میں پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ مقتول ڈاکٹر آکاش سے چھینے گئے 20 لاکھ روپے تاحال برآمد نہیں ہو سکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان میں اسلم پنہور، ایک لڑکی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، جن کی گرفتاری اور چھینی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جن کی تاحال گواہوں سے شناخت پریڈ بھی کروانی باقی ہے۔ عدالت نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری اور تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.