• Home  
  • پہکال پایان میں مکان میں ہولناک آگ، میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
- پاکستان

پہکال پایان میں مکان میں ہولناک آگ، میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور(16 جولائی 2026): صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک مکان کے اندر اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ مکان کے اس حصے میں لگی جہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔ […]

پہکال پایان میں مکان میں ہولناک آگ، میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور(16 جولائی 2026): صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک مکان کے اندر اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ مکان کے اس حصے میں لگی جہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مکان میں لگی آگ پر قابو پایا۔

حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد جب مکان کے اندر سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔ تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مکان میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.