• Home  
  • تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
- دنیا

تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

نیویارک (16 جولائی 2026): امریکا ایران جنگ کے باعث تیل کی سپلائی کے خدشات بڑھنے لگے ہیں، جب کہ تیل قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روئٹرز کے مطابق ایران پر امریکا کے نئے حملوں کے بعد وسیع تر تنازع اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے […]

تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

نیویارک (16 جولائی 2026): امریکا ایران جنگ کے باعث تیل کی سپلائی کے خدشات بڑھنے لگے ہیں، جب کہ تیل قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روئٹرز کے مطابق ایران پر امریکا کے نئے حملوں کے بعد وسیع تر تنازع اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فی صد اضافے کے ساتھ 85.28 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.5 فی صد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

اس ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس وجہ سے دیکھنے میں آیا کہ حملوں کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل متاثر ہوئی۔ تنازع شروع ہونے سے قبل عالمی تیل اور ایل این جی تجارت کا تقریباً 20 فی صد حصہ اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا تھا۔

گولڈمین سیکس نے کہا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.