• Home  
  • عامر خان کو قتل کرنے پر ہندو انتہا پسند کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- Uncategorized

عامر خان کو قتل کرنے پر ہندو انتہا پسند کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ممبئی(15 جولائی 2026): بھارتی اداکار عامر خان کو قتل کرنے پر ہندو انتہا پسند رہنما کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک وزیر نتیش رانے کی جانب سے بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادیوں کے تناظر میں انہیں ’لو جہاد کا […]

ممبئی(15 جولائی 2026): بھارتی اداکار عامر خان کو قتل کرنے پر ہندو انتہا پسند رہنما کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک وزیر نتیش رانے کی جانب سے بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادیوں کے تناظر میں انہیں ’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘ قرار دیے جانے کے بعد ایک نیا اور شدید سیکیورٹی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے عوامی سطح پر بھارتی وزیر کے بیان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کی ہندو خواتین سے شادیوں کا مقصد لو جہاد کو فروغ دینا تھا اور یہ بات محض الزام نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی اداکار کا سر قلم کر کے ان کے پاس لائے گا، وہ اسے نقد انعام دیں گے اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی ہمت نہ کی، تو وہ خود عامر خان کو ڈھونڈ کر مار ڈالیں گے۔

ہندو رہنما نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے تمام قانونی اخراجات خود برداشت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات سے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی جسے وہ ’لو جہاد‘ قرار دیتے ہیں۔ اس اشتعال انگیز بیان کے بعد شوبز انڈسٹری اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.