• Home  
  • بھارت نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
- کھیل

بھارت نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کرانڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔ عمان میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 338 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ موہت اولوا نے باؤنڈر لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار […]

بھارت نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کرانڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔

عمان میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 338 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

موہت اولوا نے باؤنڈر لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ناقابل شکست 26 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

کپتنا لشکیے 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، سہواگ 58 اور منال چوہان نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

فاسٹ بولر صیام نے 49 ویں اوور میں 17 رنز دیے جبکہ جب وہ اوور کرنے آئے تو بھارت کو 12 گیندوں پر 25 رنز درکار تھے۔

اکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نقاب شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں، حسنین عباس، علی رضا اور محمد صیام ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 337 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.