• Home  
  • پی ٹی اے کا ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی حد 5 سے کم کرکے 3 کرنے پر غور
- پاکستان

پی ٹی اے کا ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی حد 5 سے کم کرکے 3 کرنے پر غور

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر جرائم کی روک تھام اور فائیو جی سروسز کی ضروریات کے پیش نظر ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد 5 سے کم کر کے 3 کرنے اور ڈیٹا سمز کی حد بڑھانے پر اصولی غور شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی […]

پی ٹی اے کا ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی حد 5 سے کم کرکے 3 کرنے پر غور

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر جرائم کی روک تھام اور فائیو جی سروسز کی ضروریات کے پیش نظر ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد 5 سے کم کر کے 3 کرنے اور ڈیٹا سمز کی حد بڑھانے پر اصولی غور شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اس وقت عدالتی فیصلے کی روشنی میں ایک قومی شناختی کارڈ پر مجموعی طور پر 8 سمز جاری کرنے کی اجازت ہے، جن میں 5 وائس سمز اور 3 ڈیٹا سمز شامل ہیں۔زیادہ تعداد میں موبائل فون وائس سمز کے اجراء سے ان کے غلط استعمال اور سائبر جرائم میں ملوث ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، جس کے تدارک کے لیے وائس سمز کی حد کم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے مزید واضح کیا کہ عمومی مشاہدے کے مطابق ایک صارف بیک وقت 2 سے 3 وائس سمز ہی استعمال کرتا ہے، اس لیے 5 کے بجائے 3 وائس سمز کی اجازت دینے سے عام صارفین متاثر نہیں ہوں گے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ایک شناختی کارڈ پر ڈیٹا سمز کی تعداد موجودہ حد 3 سے بڑھانے کی تجویز بھی سنجیدگی سے زیر غور ہے تاکہ مستقبل کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) سروسز کے فروغ اور جدید ڈیوائسز کو آپس میں منسلک رکھنے کے لیے ڈیٹا سمز کا زیادہ اجراء وقت کی اہم ضرورت بن جائے گا۔شناختی کارڈ پر سمز کی تعداد پر نظرثانی کا یہ عمل تمام موبائل فون آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیوں کی باہمی مشاورت سے مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ماضی میں بھی قومی سلامتی اور جعلی سمز کے تدارک کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو سخت کیا گیا تھا، اور اب بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کے مطابق وائس اور ڈیٹا سمز کے تناسب میں توازن لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.