• Home  
  • صدر مملکت کی لاہور آمد، وزیر اعظم سے اہم ملاقات
- پاکستان

صدر مملکت کی لاہور آمد، وزیر اعظم سے اہم ملاقات

(14 نومبر 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعظم شہباز سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت لاہور میں ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد پہنچے، وزیر اعظم نے آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔ […]

صدر مملکت کی لاہور آمد، وزیر اعظم سے اہم ملاقات

(14 نومبر 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعظم شہباز سے اہم ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت لاہور میں ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد پہنچے، وزیر اعظم نے آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.