پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کی تقرری بھاری معاوضے پر کردی، ڈاکٹر قیصر بشیر کو ماہانہ 90 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ اور الاؤنسز ملیں گے
لاہور:پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کی تقرری بھاری معاوضے پر کردی، ڈاکٹر قیصر بشیر کو ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں 90 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے جائیں گے۔
خبر کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر قیصر بشیر کو نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے، انہیں ماہانہ 75 لاکھ روپے تنخواہ، 5 لاکھ روپے ہاؤس رینٹ اور 10 لاکھ روپے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا۔ڈاکٹر قیصر بشیر کو ماہانہ 25 ہزار روپے کمیونیکیشن الاؤنس بھی ملے گا، جبکہ امریکا سے لاہور منتقلی پر انہیں یکمشت 10 ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر قیصر بشیر نے بھاری معاوضے پر نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ اس سے قبل امریکا کے ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر قیصر بشیر نے 2001 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، جبکہ 2003 میں شوکت خانم کینسر اسپتال میں بطور میڈیکل آفیسر بھی کام کرچکے ہیں۔

