• Home  
  • سعودی عرب کا دو بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
- دنیا

سعودی عرب کا دو بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ریاض(12 نومبر 2026): سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے وا متعدد فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے مکہ مکرمہ، دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقوں کی جانب داغے گئے ڈرونز اور میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔ اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی […]

سعودی عرب کا دو بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ریاض(12 نومبر 2026): سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے وا متعدد فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے مکہ مکرمہ، دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقوں کی جانب داغے گئے ڈرونز اور میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔

اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کے دوران مغربی علاقے میں دو بیلسٹک میزائل جبکہ مشرقی ریجن میں ایک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔ اس کے علاوہ دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے تین کروز میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ اور جنوبی علاقوں میں دو حملہ آور ڈرونز کو بھی تباہ کیا۔ دوسری جانب، حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے جنوبی شہر عدن کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب حوثیوں نے بدھ کو جنوبی یمن کے شہر عدن پر بھی میزائل حملے کیے، دو پولیس ذرائع نے بتایا کہ عدن میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دو میزائلوں نے شہر کے مغربی حصے میں اتحادی افواج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جبکہ تیسرا میزائل شہر کے وسط میں واقع ایک اور فوجی مرکز پر گرا۔

سنہ 2022 کی جنگ بندی کے خاتمے اور جولائی میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے حوثی کئی مرتبہ عدن کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.