• Home  
  • لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس کی حد برقرار
- پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس کی حد برقرار

لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے فیس کی حد کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں،جسٹس خالد اسحاق نے یونیورسٹی آف فیصل آباد بذریعہ عمران نذیر و دیگر کی درخواست پر 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا […]

ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے فیس کی حد کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں،جسٹس خالد اسحاق نے یونیورسٹی آف فیصل آباد بذریعہ عمران نذیر و دیگر کی درخواست پر 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو میڈیکل کالجز کی فیس مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے اور کالجز اپنی مرضی سے فیس وصول نہیں کر سکتے، اس کے لیے کونسل کی منظوری ضروری ہے۔

فیصلے کے مطابق میڈیکل کالجز کی فیس کی حد آئین کے خلاف نہیں اور میڈیکل تعلیم کو محض کاروبار نہیں بنایا جا سکتا، عدالت نے طلبہ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے زائد وصول کی گئی فیس 30 ورکنگ دنوں میں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یونیورسٹی آف فیصل آباد کے میڈیکل کالج کو ہر طالب علم کو 8 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد جبکہ ایف ایم ایچ کالج لاہور کو ہر طالب علم کو 7 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد واپس کرنا ہوں گے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کالجز پہلے خود کونسل سے رجوع کر چکے تھے، اس لیے اب فیس کی حد پر اعتراض کرنا درست نہیں،فیصلے میں مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ طلبہ کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی صورت میں توہینِ عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.