واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ فوجی اعتبار سے عملاً ختم ہوچکی، ایرانی قیادت جانتی ہے اسے امریکی شرط تسلیم کرنا ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران جانتا ہے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا آپشن موجود نہیں، ایرانی یہ تسلیم نہیں کرتے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ ہونے کی شرط مان چکے ہیں۔
ایرانی کہیں گے انہیں یہ شرط قبول نہیں، لیکن وہ 100 فیصد تسلیم کرتے ہیں، صورتحال تبدیل ہوتی ہے تو امریکا مکمل طور پر فوجی کارروائی کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی ضروری دکھائی نہیں دیتی، ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی اسلحہ سازی کی صلاحیت 85 فیصد ختم ہوچکی ہے، ایرانی حکام امریکا سے اب نہایت خوشگوار انداز میں بات کر رہے ہیں۔ ایران جنگ ختم ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

