• Home  
  • نوازشریف وزیراعظم تھے تو وہ اتنے مجبور نہیں تھے، جتنے اب شہباز شریف ہیں، سرداریعقوب ناصر
- پاکستان

نوازشریف وزیراعظم تھے تو وہ اتنے مجبور نہیں تھے، جتنے اب شہباز شریف ہیں، سرداریعقوب ناصر

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی سرداریعقوب ناصر کا کہنا ہے نواز شریف وزیراعظم تھے تو وہ اتنے مجبور نہیں تھے جتنے اب شہباز شریف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے ملک میں امن و […]

نوازشریف وزیراعظم تھے تو وہ اتنے مجبور نہیں تھے، جتنے اب شہباز شریف ہیں، سرداریعقوب ناصر

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی سرداریعقوب ناصر کا کہنا ہے نواز شریف وزیراعظم تھے تو وہ اتنے مجبور نہیں تھے جتنے اب شہباز شریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے ملک میں امن و امان کی صورت حال، پارٹی قیادت کی دستیابی اور حکومتی امور پر گفتگو کی۔

سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ دہشت گردوں نے بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کو اپنا باقاعدہ کاروبار بنا لیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں اور دہشت گرد گروپس ان کے کاروبار سے متعلق خود ان سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

لیگ رہنما نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کو فوری ختم ہونا چاہیے کیونکہ یہ جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو وہ اتنے مجبور نہیں تھے جتنے اس اب شہباز شریف ہیں، نواز شریف خود یہ بتا چکے ہیں کہ تیسری بار وزیراعظم بننے پر وہ اپنی مرضی کے مطابق کام نہیں کر سکے تھے۔

سردار یعقوب ناصر نے شکوہ کیا کہ جب بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا گئے اور تین دن گیٹ پر گزارے، میں نے عملے سے کہا کہ مجھے اندر جانے دو، ہم صرف ملنے آئے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ کچھ نہیں مانگیں گے”، لیکن سیکیورٹی اسٹاف نے بتایا کہ ملاقات پر مکمل پابندی ہے اور اجازت نہیں دی گئی۔

قائدین کے اس رویے اور عدم توجہی کے باعث انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے کئی بار مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.