سموگ اور ٹریفک آگاہی ؛ ڈی سی لاہور کی قیادت میں کل سائیکل ریلی ہوگی ۔
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور سی ٹی او ریلی کی قیادت کریں گے
ایڈیشنل ڈی سی ایچ کیو راؤ رافع افضل کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ٹی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور ریسکیو نمائندے شریک ہوئے۔ایل ڈبلیو ایم سی، سی او ایم سی ایل اور سائیکل ہب کے نمائندگان بھی شریک تھے ۔
آگاہی سائیکل ریلی اتوار صبح 5:15 بجے مونال سے شروع ہوگی ۔ریلی میں فیملیز اور بچوں سمیت 200 سائیکلسٹ شرکت کریں گے ۔ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور موٹرسائیکلز اور موبائل ٹیمیں بھی ہمراہ ہونگی ۔
ایڈیشنل ڈی سی ہیڈ کوارٹر راؤ رافع افضل نے کہا سموگ تدارک کی آگاہی کے لیے سائیکلنگ مہم اہم قدم ہے۔ریلی کے تمام روٹ پر فول پروف سیکیورٹی ہوگی، ریسکیو 1122 روٹ پر طبی تحفظ فراہم کرے گی،ایل ڈبلیو ایم سی روٹ پر صفائی یقینی بنائے گی۔

