• Home  
  • پاکستان، سری لنکا لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
- کھیل

پاکستان، سری لنکا لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے ,شائقین کرکٹ آج دوپہر 4 بجے سے مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے […]

پاکستان، سری لنکا لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے ,شائقین کرکٹ آج دوپہر 4 بجے سے مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی۔

اعلان کے مطابق وی آئی پی انکلوژر کا یومیہ ٹکٹ ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فار اینڈ باکس کی نشست 5 ہزار روپے یومیہ میں دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی جاری ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.