• Home  
  •  صفائی گاڑیوں کے حادثات پر ٹریفک پولیس کا اظہار تشویش، سیفٹی اقدامات نافذ کرنے کا مطالبہ
- پاکستان

 صفائی گاڑیوں کے حادثات پر ٹریفک پولیس کا اظہار تشویش، سیفٹی اقدامات نافذ کرنے کا مطالبہ

لاہور ٹریفک پولیس نے سُتھرا پنجاب اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی صفائی گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اقدامات فوری نافذ کرنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق سُتھرا پنجاب اور ایل […]

 صفائی گاڑیوں کے حادثات پر ٹریفک پولیس کا اظہار تشویش، سیفٹی اقدامات نافذ کرنے کا مطالبہ

لاہور ٹریفک پولیس نے سُتھرا پنجاب اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی صفائی گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اقدامات فوری نافذ کرنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق سُتھرا پنجاب اور ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں سے پیش آنے والے 6 مہلک حادثات میں 12 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ مراسلے میں صفائی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی مناسب تربیت اور میڈیکل فٹنس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے سُتھرا پنجاب کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا مکمل ریکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ صفائی گاڑیوں کے بریک، ٹائر، لائٹس، ریورس الارم اور دیگر حفاظتی آلات کی باقاعدہ جانچ پڑتال یقینی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں ہیوی ویسٹ مینجمنٹ گاڑیوں کی رش کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے اور شہر کی مصروف شاہراہوں پر صفائی آپریشن رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک محدود کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے غفلت کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی، گاڑیوں کی مؤثر نگرانی اور ڈرائیورز کو مناسب تربیت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بڑے کچرا بردار ٹرکوں کے بجائے چھوٹی گاڑیوں کے استعمال پر مشتمل نیا ماڈل اپنانے اور کچرا بردار گاڑیوں میں جدید سیفٹی فیچرز لازمی قرار دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور محفوظ سفر یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے صفائی گاڑیوں کے حوالے سے تمام ضروری حفاظتی اقدامات فوری نافذ کیے جانے چاہئیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.