پاکستان میں میں سونے کی قیمت ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 5573 روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور سونا 65 ڈالر کم ہوکر 4066 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
