• Home  
  • پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان
- پاکستان

پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاوراور لاہورکے درمیان براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہوگا، سائوتھ ایئر ویز کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے درمیان […]

فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاوراور لاہورکے درمیان براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہوگا، سائوتھ ایئر ویز کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔
گورنرکے پی نے کہاکہ پشاور سے لاہور کا سفر تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں طے ہوگا، ابتدائی طور پر پشاور، لاہور روٹ پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی، پشاور سے لاہور کیلئے پہلی پرواز 9 نومبر کو تقریباً دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی نے مزیدکہا کہ لاہور میں مقیم خیبرپختونخوا کے شہریوں، کاروباری افراد اور ملازمین کو سفری سہولت میسر آئے گی، پشاور سے کوئٹہ کیلئے براہِ راست فضائی سروس کامیابی سے جاری ہے، پشاور، لاہور فضائی سروس کی پروازوں کی تعداد میں مستقبل میں اضافہ کیا جائے گا۔

گورنرکے پی کے مطابق ڈی آئی خان، چترال اور پاراچنار کیلئے بھی فضائی رابطہ کاری کے امکانات پر کام جاری ہے، صوبے کے مختلف علاقوں کو فضائی رابطوں کے ذریعے منسلک کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے، پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.