• Home  
  • پشاور : نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
- پاکستان

پشاور : نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ حیات آباد کی […]

نادرا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ حیات آباد کی حدود فیز 5 میں نادرہ آفس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے نادرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد فہد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی یا دیگر وجوہات شامل ہیں جبکہ اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.