• Home  
  • وزیر پنجاب شافع حسین کا بھائی سالک حسین سے متعلق بیان آگیا
- پاکستان

وزیر پنجاب شافع حسین کا بھائی سالک حسین سے متعلق بیان آگیا

لاہور(6 نومبر 2026): صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے اپنے چھوٹے بھائی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے اپنے چھوٹے بھائی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان […]

چوہدری شافع حسین

لاہور(6 نومبر 2026): صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے اپنے چھوٹے بھائی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے اپنے چھوٹے بھائی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی سے نہ تو کبھی کوئی فاصلہ اختیار کیا ہے اور نہ ہی وہ مستقبل میں ایسا کریں گے۔

چوہدری شافع حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری سالک حسین ایک خودمختار شخصیت ہیں اور انہیں اپنی ہر بات پر مکمل آزادانہ رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی امکان ظاہر کیا کہ ممکن ہے سالک حسین کے پاس کچھ ایسی معلومات ہوں جن سے وہ خود فی الحال واقف نہ ہوں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب کا نام لیا اور نہ ہی پنجاب حکومت کا کوئی ذکر کیا ہے۔ ان کے مطابق، ان کا ذاتی خیال یہ ہے کہ سالک حسین کا اشارہ دراصل حکومتی نظام یا ماضی میں موجود کسی بدعنوانی کی جانب تھا۔

چوہدری شافع حسین نے سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے مشورہ دیا کہ تمام سیاستدانوں کو زیادہ سے زیادہ برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے۔

بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ چوہدری سالک حسین کا اشارہ دراصل 2003 سے 2008 کے دوران مسلم لیگ ق کی حکومت کی جانب تھا، اور اس وقت پنجاب میں مسلم لیگ ق کی یہ حکومت چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں قائم کی گئی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.