• Home  
  • امریکا میں ری پبلیکنز کی شکست کا اثر: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
- دنیا

امریکا میں ری پبلیکنز کی شکست کا اثر: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی(4 نومبر 2026): امریکی وسط مدتی الیکشن میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز […]

امریکا میں ری پبلیکنز کی شکست کا اثر: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی(4 نومبر 2026): امریکی وسط مدتی الیکشن میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے کی بڑی چھلانگ لگا کر 4 لاکھ 26 ہزار 3 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 257 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ بڑھنے کی بڑی وجہ عالمی بازار میں ہونے والی تیزی ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالرز مہنگا ہو کر 4035 ڈالرز کی تاریخی سطح پر جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 295 روپے کے اضافے سے 5663 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.