• Home  
  • کم آمدن والوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا سنہری موقع ! بڑی خوشخبری
- پاکستان

کم آمدن والوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا سنہری موقع ! بڑی خوشخبری

لاہور : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ اسکیم کی پیشرفت کا تفصیلی […]

کم آمدن والوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا سنہری موقع ! بڑی خوشخبری

لاہور : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ اسکیم کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس انقلابی روزگار و ہاؤسنگ پروگرام کو عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے جبکہ عالمی اداروں نے بھی اس شفاف اور بلا سود قرضہ اسکیم کو سراہا ہے۔

اجلاس کے دوران اسکیم کی توسیع کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پورٹل پر اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد کی انٹری ہو چکی ہے اور اسکیم کے تحت 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی منتقل کی جا چکی ہے۔

اسکیم کے ذریعے 1 لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل ہو چکے ہیں اور 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

قرضوں کی واپسی میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جہاں وصولی کی شرح 97.6 فیصد رہی ہے اور اب تک 22.29 ارب روپے کی اقساط موصول ہو چکی ہیں۔

اجلاس میں ‘اپنی چھت، محفوظ چھت’ اسکیم کا جائزہ بھی لیا گیا جس کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

اس اسکیم کے تحت 3,055 افراد کو 1 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں، جس سے 532 گھروں کی تعمیر و توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.