وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ خیبر پختون خواہ کی صورتحال پر غور کیا گیا،گورنر راج اورایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کے تناظر میں صورتحال کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔وزیراعظم نے’’بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا‘‘ پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلی عسکری حکام سمیت وفاقی وزراء اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.اجلاس میں مجموعی قومی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں خیبر پختون خواہ کی صورتحال پر غور کیا گیا،گورنر راج اورایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کے تناظر میں صورتحال کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا،خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کےلیےجاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنا وفاقی حکومت کا عزم ہے،صوبے میں پائیدار امن کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ قومی ترجیحات ہیں۔حکومتی نظام کی بہتری اور سماجی و معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا قومی ترجیحات ہیں،وفاقی حکومت عوامی فلاح، روزگار اور معاشی مواقع پیدا ،عوام کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔وزیراعظم نے’’بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا‘‘ پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
صوبے میں تعلیم، صحت، روزگار، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ترجیح ہے۔قومی سطح پر مشترکہ ذمہ داری، مقامی آبادی کی شمولیت اورتمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جائے گا۔

