واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکنز جماعت کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی واپسی ہوئی ہے، 51 نشستیں حاصل کرلیں۔
رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 153 جبکہ ڈونلڈٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی 97 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ڈیموکریٹس نے جنوبی کیرولائنا سے سینیٹ کی اہم نشست ری پبلکنز سے چھین لی، جنوبی کیرولا ئنا سے ڈیموکریٹ امیدوار اینی اینڈ ریوز کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمو کریٹس نے شمالی کیرولائنا سے بھی اہم سینیٹ نشست حاصل کرلی جبکہ شمالی کیرولائنا سے ڈیموکریٹ امیدوار رائے کو پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔
دوسری جانب امریکی سیاسی اخراجات پر نظر رکھنے والے ادارے اوپن سیکرٹس کی رپورٹ کے مطابق حالیہ وسط مدتی انتخابات امریکی تاریخ سے مہنگے ترین الیکشن بن گئے ہیں۔
امریکی کانگریس، سینیٹ اور گورنروں کے انتخابی نتائج پر عالمی اور مقامی سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالر داؤ پر لگا دیے۔
امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے بتایا کہ ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آتے ہی مختلف سٹے بازی ویب سائٹس پر 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد کا کاروبار ہو چکا ہے۔ جبکہ ‘فاکس نیوز’ کے مطابق سٹے بازی کا یہ حجم کم از کم 1 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
صرف معروف بیٹنگ ویب سائٹ ‘کیلشی’ پر ہی 45 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کا سٹہ لگایا جا چکا ہے۔

