چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کی کل بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی وکلا کی ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج اور ذاتی معالجین تک رسائی کا مطالبے پر قائم ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، انہیں اسمبلی تقریر کے بعض الفاظ پر محتاط رہنے کا کہا تھا، کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیے، حکومتی نمائندوں کا ردعمل بھی نامناسب تھا، ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے تناؤ کم کرنا ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتیں ہوتیں تو کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی نوبت نہ آتی، بانی سے ملاقات کے لیے اپنے نام کے فائنل ہونے کی تردید کرتا ہوں، سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے اپنی اور علامہ ناصر عباس کی کوشش کی، سیاسی ملاقات نہ ہونے پر وکلا کی ملاقات کرائی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی اور اسپیکر کی بازیابی کی درخواست زیر سماعت ہے، وزیر اعلیٰ کے پی اور اسپیکر کا لاپتہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی وکلا کی ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی، سیاسی انتقام عروج پر ہے جس سے جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔

