• Home  
  • جعلی ادویات کا خاتمہ کمپنیز کا 2ڈی بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع
- صحت

جعلی ادویات کا خاتمہ کمپنیز کا 2ڈی بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع

جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 بار کوڈ کے نفاذ میں پیشرفت سامنے آگئی ۔ 80 فیصد ادویات پر کمپنیز نے 2ڈی بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا وزیرِ صحت کی زیر صدارت ادویات پر 2D بارکوڈ  کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ڈریپ، متعلقہ […]

جعلی ادویات کا خاتمہ کمپنیز کا 2ڈی بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع

جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 بار کوڈ کے نفاذ میں پیشرفت سامنے آگئی ۔ 80 فیصد ادویات پر کمپنیز نے 2ڈی بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا

وزیرِ صحت کی زیر صدارت ادویات پر 2D بارکوڈ  کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ڈریپ، متعلقہ اداروں کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز بھی شریک تھے۔حکام کے مطابق تقریباً 80 فیصد ادویات پر کمپنیز نے 2ڈی  بار کوڈ نفاذ کا عمل شروع کر دیا گیا۔

وزارت صحت نے    ڈیٹا جمع نہ کروانے والی کمپنیز کو باضابطہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ  کرلیا ۔  وزارت صحت  کےمطابق عمل درآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی  کارروائی کی جائے گی، ادویات ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے  پیداواری یونٹس سیل کیے جائیں گے،

وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہو گیا ہے، جعلی ادویات خاتمے کیلئے 2ڈی بار کوڈ کے نفاذ معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فارما کمپنیز سیریلائزیشن ڈیٹا ہر صورت ڈریپ کو جمع کروائیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.