• Home  
  • دو سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ
- پاکستان

دو سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ

دو سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔  نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 83کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سندھ کا بیرونی قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو […]

2 سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ

دو سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 

نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 83کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سندھ کا بیرونی قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 3 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ 

پنجاب کے قرضوں میں 2 سال میں 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 6 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 6 ارب 02 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھا۔

خیبر پختونخوا کے قرضوں میں 2 سال میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جب کہ بلوچستان کے قرضوں میں 2 سال میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.