• Home  
  • لاہور میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی
- صحت

لاہور میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز، سی ای او ہیلتھ اور یونین کونسل مانیٹرنگ افسران (یو سی ایم اوز) نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات، […]

لاہور میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز، سی ای او ہیلتھ اور یونین کونسل مانیٹرنگ افسران (یو سی ایم اوز) نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات، فیلڈ ورکرز کی کارکردگی اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ خصوصی انسدادِ پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے اور حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے، پولیو کا خاتمہ ہماری اولین قومی ترجیح ہے اور بچوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہمارا مشن ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کی محنت پر ہمیں فخر ہے، ان کی کاوشیں پولیو کے خاتمے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

اجلاس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.