• Home  
  • بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

لاہور : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پی آئی سی سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی علاج کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع […]

نورین نیازی

لاہور : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پی آئی سی سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی علاج کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نورین نیازی کو دو روز قبل جیل میں دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھنے پر فوری طور پر پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دو روز زیرِ علاج رہیں۔

اسپتال میں قیام کے دوران نورین نیازی کے دل سمیت مختلف نوعیت کے طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کی تشخیص کے لیے کیا جانے والا ‘ٹروپونن ٹی’ ٹیسٹ نارمل آیا ہے، جبکہ ای سی جی سمیت ان کے تمام طبی ٹیسٹوں کے نتائج کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔

علاج کے دوران نورین نیازی کے بلڈ پریشر کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے صحت میں بہتری اور طبیعت سنبھلنے کی تصدیق کے بعد انہیں پی آئی سی سے ڈسچارج کر کے سیکیورٹی کے ساتھ دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.