• Home  
  • روس کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی ایک اور پیش کش
- دنیا

روس کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی ایک اور پیش کش

ماسکو: روس نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرنے کے لئے ثالثی کی ایک اور پیشکش کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر افزودہ ایرانی یورینیم کا معاملہ رکاوٹ بنا تو روس وہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کو تیار ہے۔ ترجمان کریملین […]

روس کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی ایک اور پیش کش

ماسکو: روس نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرنے کے لئے ثالثی کی ایک اور پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر افزودہ ایرانی یورینیم کا معاملہ رکاوٹ بنا تو روس وہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کو تیار ہے۔

ترجمان کریملین کا کہنا تھا کہ اگر درخواست کی گئی تو ان کا ملک ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کو تیار ہے۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں مثبت پیش رفت ہوگی، ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کی کوشش کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے فریم ورک کے تحت اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر پورا کرتا ہے۔

انہوں نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری رہنے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.