• Home  
  • اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملنی، محسن نقوی جے یو آئی پر برس پڑے
- پاکستان

اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملنی، محسن نقوی جے یو آئی پر برس پڑے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا تھا لیکن اب ان کے احترام کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کل مولانا نے کہا میں ریاست پر تھوکتا ہوں جس کے بعد ان […]

اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملنی، محسن نقوی جے یو آئی پر برس پڑے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا تھا لیکن اب ان کے احترام کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کل مولانا نے کہا میں ریاست پر تھوکتا ہوں جس کے بعد ان کے احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی، آپ سو اختلاف کریں کچھ چیزیں کسی سیاست دان کو زیب نہیں دیتیں، مجھ پر وہ کئی عرصے سے تنقید کررہے تھے جس کا جواب دینا ضروری نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر دفاع سے سوال کیا وہ تہران کیوں نہیں گئے، انہوں نے میرا ذکر کیا کہ میں گیا ہوا تھا، میں شوق سے نہیں جاتا، وزیراعظم نے مجھےخصوصی ٹاسک دیاہوا ہےجس کی وجہ سے جاتا ہوں، ہم ایران میں موجودہ کرائسز کو سنبھالنے گئے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل اداروں سے متعلق غلاظت بھرا بیان دیا، یہ لوگ مذہب کو کاروبار اور سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے بیان دیا کہ یہ دفاعی معاہدہ تھا لیکن دفاعی معاہدہ نہیں تھا ایران میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اس وقت تک ان کی ماں ہوتی ہےجب تک یہ نچوڑ رہے ہوتے ہیں، مال لے لیں تو ریاست اچھی جب حصہ نہ ملےتو ریاست پر تھوک دو یہ مناسب نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی تھی جو کہتے تھے کہ گورنر راج لگائیں ہماری پی ٹی آئی سے جان چھڑائیں، یہ بات میں ثابت کرسکتا ہوں انہوں نے گورنر راج لگانے کا کہا، ذہن نشین کرلیں اب آپ کو ریاست سے پیسے نہیں ملنے، نوکری نہیں ملے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.