• Home  
  • اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری
- پاکستان

اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری

کراچی: سیشن عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نیوز کے مطابق سیشن عدالت شرقی نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق مواد استغاثہ کے مؤقف کی تائید کرتا ہے، صحافی یا تجزیہ کار کو قانون سے تجاوز کا خصوصی حق حاصل […]

اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری

کراچی: سیشن عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نیوز کے مطابق سیشن عدالت شرقی نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق مواد استغاثہ کے مؤقف کی تائید کرتا ہے، صحافی یا تجزیہ کار کو قانون سے تجاوز کا خصوصی حق حاصل نہیں۔

سیشن عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت آزادی اظہار پر قانون میں مقرر پابندیاں لاگو ہوتی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ موجودہ حالات میں اقرار الحسن ضمانت کے حقدار نہیں ہیں، چالان جمع ہونے کے بعد ملزم متعلقہ عدالت میں ضمانت کی درخواست دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقامی عدالت نے اقرار الحسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ اول، کراچی ایسٹ، گلراز میمن نے 22 اکتوبر 2026 کو فوجداری ضمانت کی درخواست نمبر 150/2026 پر فیصلہ سنایا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.