• Home  
  • پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی لازمی ; نیا بل آگیا
- پاکستان

پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی لازمی ; نیا بل آگیا

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم ترامیمی بل پیش کردیا گیا ۔ بل کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی بل 2026ء کا مقصد قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانا ہے۔پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی ادائیگی اب اوگرا کے لائسنس کی لازمی شرط قرار دی […]

پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی لازمی ; نیا بل آگیا

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم ترامیمی بل پیش کردیا گیا ۔ بل کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی بل 2026ء کا مقصد قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانا ہے۔پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی ادائیگی اب اوگرا کے لائسنس کی لازمی شرط قرار دی گئی ۔ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے پیٹرولیم لیوی کی ماہانہ رپورٹس جمع کروانا لازمی قرار دیا ۔ بل کے تحت لیوی کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر 6 ایم کائبور (kibor) کا 1.5 گنا یا کم از کم 12 فیصد سالانہ کی شرح سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لاگو ہوگا ۔لیوی کی رقوم کی عدم ادائیگی پر کسٹمز ایکٹ 1969ء اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت بیک وقت ریکوری کارروائی کی اجازت دی گئی ۔واضح قوانین کی خلاف ورزی یا لیوی کی عدم ادائیگی پر اوگرا کی جانب سے لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 3 سال تک قید یا لیوی کی مالیت کے برابر جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی۔کمپنی یا فرم کی جانب سے جرم کی صورت میں تمام ڈائریکٹرز اور پارٹنرز بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔آڈٹ کا خرچہ متعلقہ کمپنی، ریفائنری یا لائسنس ہولڈر خود برداشت کرنے کا پابند ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.