• Home  
  • ملتان میں ناردرن بائی پاس کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی، متعدد مزدور کام کر رہے تھے
- پاکستان

ملتان میں ناردرن بائی پاس کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی، متعدد مزدور کام کر رہے تھے

ملتان: ناردرن بائی پاس کے قریب ایک زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی ہے، حادثے کے وقت پلازے میں متعدد مزدور کام کر رہے تھے، جن میں سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ناردرن بائی پاس این سی بی اے یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر پلازے کی چھت […]

ملتان میں ناردرن بائی پاس کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی، متعدد مزدور کام کر رہے تھے

ملتان: ناردرن بائی پاس کے قریب ایک زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی ہے، حادثے کے وقت پلازے میں متعدد مزدور کام کر رہے تھے، جن میں سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ناردرن بائی پاس این سی بی اے یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر پلازے کی چھت گر گئی، جس سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ڈاکٹر حسین میاں کے مطابق حادثے میں آٹھ مزدور ملبے تلے دب گئے تھے، جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا جب کہ 7 کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کا کہنا ہے کہ منہدم عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.